ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تباہ شدہ گیس پائپ لائن کو 32 گھنٹے بعد مرمت کرکے گیس کی فراہمی بحال

بدھ 5 مارچ 2014 07:55

کوئٹہ +ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کو 32 گھنٹے بعد مرمت کرکے گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی 2اور 3 مارچ کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پٹ فیڈر کے مقام پر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی گیس فراہمی کی معطلی کے باعث صوبہ بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس کی کمی اور سردی میں اضافے کے باعث شہریوں کو ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پڑے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے جانب سے کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف اضلا ع کو گیس فراہم کرنے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کا آغاز کردیاگیا تھا جس کے 32 گھنٹے بعد شکارپور  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہم بحال کر دی گئی جبکہ واقعہ کیخلاف سوئی سدرن کمپنی کے اسسٹنٹ ڈپٹی منیجرکی مدعیت میں ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :