اسلام آباد کچہری ، 8مارچ سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکورٹی کیمرے نصب کر کے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنا یا جائیگا،وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ، واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین و زخمیوں کی مالی معاونت کے لئے اعلان کی گئی رقم کے چیک ایک ہفتے میں پہنچانے کا بھی فیصلہ

بدھ 5 مارچ 2014 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں سانحہ اسلام آباد کچہری کے حوالے سے عدالت عظمی کے عبوری حکم پر عمل درآمد کے لئے اعلی سطحی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق 08مارچ سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکورٹی کیمرے نصب کر کے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنا یا جائیگا جبکہ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین و زخمیوں کی مالی معاونت کے لئے اعلان کی گئی رقم کے چیک ایک ہفتے میں پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سانحہ اسلام آباد کچہری کے حوالے سے سپریم کور ٹ آف پاکستان کے تین رکنی بنچ کی جانب سے جاری کیے گئے عبوری حکم پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع چودھری نثار علی خان نے عدالتی حکم پر آٹھ مارچ سے پہلے عمل تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

اس ضمن میں انہوں نیزخمیوں و جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے اعلان کیے معاوضے کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ کی جانب سے معاوضے کی اضافی مد میں منظور کی گئی اضافی رقم ملا کر ایک ہفتے میں جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ معاوضوں کی رقم کے چیک ایک ہفتے میں تمام متاثرہ خاندانوں تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے فوری طور پر راولپنڈی اسلام آباد کی عدلیہ کے لئے واک تھروگیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی خرید نے کی ہدایت جاری کی ہے جو عدالتی حکم کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نصب کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی پولیس کے اعلی حکام کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ دارالحکومت کی سیکیورٹی مزید موٴثر بنایا جائے اور دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :