حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کررہی ہے نہ کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ،شیخ آفتاب، وزیر اعظم نے صرف عارضی ملازمین کی فہرستیں طلب کی ہیں ،قومی اسمبلی میں وضاحت

بدھ 5 مارچ 2014 07:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ نہیں کررہی اور نہ ہی ان کو فارغ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔شیخ آفتاب نے کہا کہ وزیر اعظم نے صرف عارضی ملازمین کی فہرستیں طلب کی ہیں تا کہ اداروں کی ضرورت کے مطابق ملازمین رکھے جائیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی شیخ رشید احمد کی جانب سے مختلف وفاقی سرکاری محکموں سے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کی متوقع برطرف کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹس جاری نہیں کیا بلکہ وزیر اعظم نے آفس کی جانب سے مختلف محکموں سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیل مانگی ہے ۔

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خود کنٹریکٹ میں توسیع نہ کریں اس کا از سرنو جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم منظوری دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ں وزیر اعظم کو سمری بھجوائی ہے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ختم نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔دراصل وزارتیں اور ڈویژن ضرورت کے مطابق ملازمین رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :