جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات ،سپیکر ایاز صادق نے تحقیقات کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ،15روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 5 مارچ 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی کو 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ذرائع کے مطابق جمشید دستی کے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کے تناظر میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحقیقات کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں عمران ظفر لغاری ، عارف علوی ، شاہدہ اختر علی ، خواجہ سہیل منصور ، پرویز اختر ، ساجد علی شاہ سمیت میاں منان شامل ہیں اس کے علاوہ ایاز صادق کی جانب سے 7رکنی کمیٹی کو 15روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔