حلقہ بند یا ں کیس،الیکشن کمیشن نے صوبوں میں حد بندیوں کے معاملات وفاقی سطح پر قانون سازی کے ذریعے حل کرنے کی استدعا کر دی ، حدبندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کے لئے وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے، وکیل اکرم شیخ

بدھ 5 مارچ 2014 07:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن نے صوبوں میں حد بندیوں کے لئے معاملات وفاقی سطح پر قانون سازی کے ذریعے حل کرنے کی استدعا کی ہے اورصوبوں کے قوانین کو اس حوالے سے خلاف آئین قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔ یہ استدعا منگل کے روز الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ۔اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ حدبندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کے لئے وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ پنجاب کی حد تک ہائی کورٹ حلقہ بندیوں کے قانون کو خلاف آئین قرار دے چکی ہے ۔ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لئے الیکشن کمیشن کو قانونی اختیار دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معاملات سمجھ کر ہی فیصلہ دیں گے ۔اٹارنی جنرل کا موقف جاننا چاہتے ہیں اس لئے سماعت پیرتک ملتوی کر رہے ہیں۔