سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی چور ی میں سر فہرست ، نیپرا نے بجلی کی چوری رو کنے کے لیے ساڑھے پانچ رو پے یو نٹ کم کر دی

بدھ 5 مارچ 2014 07:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی چور ی میں سر فہرست ، نیپرا نے بجلی کی چوری رو کنے کے لیے ساڑھے پانچ رو پے یو نٹ میں کمی کر دی تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی چوری کو روکنے کے لیے سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف میں ساڑھے پانچ روپے کی کمی کر دی ہے اس با رے میں نیپرا ذرا ئع کے مطابق نیپرا نے یہ اقدام سکھر الیکٹرک سپلا ئی کمپنی کے بڑھتے ہو ئے لائن لا سز اور بجلی کی چور ی کو رو کنے اور صا رفین کی سہو لت کے لیے کیا ہے ذارئع کے مطابق اس کمی کا اطلاق کمرشل اور نان کمر شل دو نوں صا رفین پر ہو گا اور اس سے صا رفین استعمال ہو نے وا لی بجلی کا بل بھی ادا کر سکیں گے ذرا ئع کے مطابق گذشتہ سال سکھر الیکٹرک سپلا ئی کمپنی نے گذشتہ سال تین ارب انھتر کروڑ روپے کی بجلی استعمال کی مگراس کی وصو لی نہ ہوسکی جس کی بڑی وجہ بجلی کی چوری ہے اور سکھر الیکٹرک سپلا ئی کمپنی اس وقت بھی بجلی چور ی کے حوا لے سے تمام کمپنیوں میں سر فہرست ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی سے الگ ہو نے کے بعد سکھر الیکٹرک کمپنی کو وہ علاقے دیئے گئے ہیں جہاں پر سب سے زیا دہ بجلی چوری ہو تی ہے جن میں ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں پر با اثر سیا ستدان کا اثر رسوخ ہے اور وہاں پر سیپکو کے حکام اور اہلکار کا روائی کر نے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے جا نے والے تمام اقدا ما ت دھرے کے دھرے رہ جا تے ہیں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سکھر، لا ڑکا نہ ، گھو ٹکی ، خیرپور ، جیکب آباد ، داد و ، شکا رپور ، کشمور ، قمبر ایٹ شہداد کوٹ ، نو شہرو فیروزشامل ہیں اور ان اضلاع میں سیپکو کے صا رفین کی جانب اربوں رو پے کی رقم واجب الا دا ہیں جن کی وصولی میں سیپکو کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :