آفریدی فارم میں ہوں توکوئی فتح نہیں چھین سکتا،یقین تھاآخری اوورزمیں 10رنزکی اوسط سے سکورکرلیں گے ،مصباح الحق

بدھ 5 مارچ 2014 07:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ شاہد آفریدی فارم میں ہوں توکوئی فتح نہیں چھین سکتا،یقین تھاآخری اوورزمیں 10رنزکی اوسط سے سکورکرلیں گے ،شاہدآفریدی نے کہاکہ انہیں کوچنگ سے زیادہ اعتمادکی ضرورت ہے ،یقین تھاپاکستان ہدف حاصل کرلے گا۔پاکستان کی فتوحات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں بہت کرکٹ کھیلی ہے ،یقین تھاکہ آخری اووروں میں رنزبنیں گے اوردس سے زیادہ رنزفی اوورمشکل نہیں ہیں ،ان کاکہناتھاکہ فوادعالم ،احمدشہزاداورحفیظ نے اچھی اننگزکھیلی ہے ،اورشاہدآفریدی نے پچھلے میچ کی طرح شانداراننگزکھیلی آفریدی اگرفارم میں ہوں توکوئی بھی ہم سے فتح نہیں چھین سکتا،شاہدآفریدی نے کہاکہ انہیں یقین تھاکہ آخری اووروں میں دس کی اوسط سے رنزبنانامشکل نہیں اور327رنزکاہدف حاصل کرلیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ انہیں کوچنگ سے زیادہ اعتمادکی ضرورت ہے آئندہ میچوں میں بھی بہترین کھیل پیش کروں گافوادعالم نے کہاکہ بنگلہ دیش کی پیچزپردس کی اوسط سے رنزبنانامشکل نہیں آسان ہے اورآخری اووروں میں اس اوسط سے رنزبننے کایقین تھابنگالی کپتان مشفق الرحیم نے کہاکہ شاہدآفریدی کے کیچ ڈراپ ہونے سے میچ کاپانسہ پلٹاپاکستانی ٹیم نے اچھاکھیل پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :