بھارت پاکستان کو بجلی فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا ، پہلے مرحلے میں 500میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی ،پاکستان کو آگا ہ کردیا ، آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کا امکان ، پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا

جمعرات 6 مارچ 2014 08:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) بھارت نے پاکستان کو 500میگا واٹ بجلی فراہم کرنے پر باضابطہ طور پر رضا مندی ظاہر کردی ، آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے چند روز قبل پاکستان کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا تھا اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی سہیل ارشاد کی قیادت میں بھارت پہنچ گیا ہے جو آئندہ ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کرے گا ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کے دوران بجلی کے حصول کے حوالے سے بات چیت کی تھی اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور متعلقہ محکموں کی سطح پر بات چیت کا عمل شروع تھا ۔

متعلقہ عنوان :