سویڈن میں پاکستانی سفیر اور کمرشل اتاشی کے درمیان لڑائی، دونو ں سفا ررکا رو ں کو وزیراعظم نے پہلی فلائٹ سے پاکستان آنے کی ہدایت کردی

جمعرات 6 مارچ 2014 08:13

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) سویڈن میں پاکستانی سفیر سجاد کامران اور کمرشل اتاشی عائشہ کے درمیان لڑائی کے بعد ملک کی بدنامی کا با عث بننے والے ان دونو ں سفا ررکا رو ں کو وزیراعظم نے پہلی فلائٹ سے پاکستان آنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق سویڈن میں پاکستانی سفیر سجاد کامران اور کمرشل اتاشی عائشہ مخدوم کے درمیان اختلافات کی بنیاد پر لڑائی ہوگئی اور اس کا وزیراعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کی اور ڈاکٹر آصف کرمانی نے معاملے کی آزاد تحقیقات کیں،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ سویڈن میں پاکستان کے سفیر سجاد کامران اور کمرشل اتاشی عائشہ مخدوم پہلی فلائٹ سے پاکستان پہنچیں اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اگر آئندہ ایسے کیسز ہوئے جس سے ملک کی بدنامی ہوئی تو پھر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :