مقدونیا کے قانون سازوں نے ملکی پارلیمان کو تحلیل کر دیا

جمعرات 6 مارچ 2014 08:02

اڈیسہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)مقدونیا کے قانون سازوں نے بدھ کو متفقہ طور پر ملکی پارلیمان کو تحلیل کر دیا ہے۔ اس طرح ملک میں اچانک انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مقدونیا کا یہ سیاسی بحران کثیرالنسلی مخلوط حکومت کے اراکین کے مابین ایک صدارتی امیدوار کے بارے میں اختلافات رائے سامنے آنے کے بعد شروع ہوا۔ واضح رہے کہ مقدونیا میں پارلیمانی انتخابات آئندہ سال منعقد ہونا تھے۔ اب اسپیکر کو نئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا ہوگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ تاریخ غالباً صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ساتھ یعنی 13 اپریل ہو سکتی ہے۔