نوبل انعام برائے امن کے لیے روسی صدر پوٹن بھی نامزد

جمعرات 6 مارچ 2014 08:03

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء)امن کے نوبل انعام کے لیے رواں برس پونے تین سو سے زائد افراد اور اداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں ملالہ یوسفزئی اور ایڈورڈ سنوڈن کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوبل انعام برائے امن کا اعلان رواں برس دس اکتوبر کو سویڈن کے دارالحکومت اوسلو میں کیا جائے گا۔ نامزدگیوں کی فہرست کو خفیہ رکھا گیا ہے لیکن کمیٹی اس خفیہ فہرست میں نامزدگی حاصل کرنے والے کسی بھی شخص کا نام ظاہر کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق رواں برس پوپ فرانسس امن انعام حاصل کرنے والوں میں سے فیورٹ سمجھے جا رہے ہیں۔