نیکسٹ جنیریشن سپکیٹرم کی نیلامی کا عمل شفاف اور غیر جانبدار ہونا چاہئے، ا سحاق ڈار، نئی ٹیکنالوجی کے آنے سے مقامی ٹیلی کام صنعت کو فروغ ملے گا ، صارفین ان نئی سہولیات سے استفادہ کریں گے، سپکیٹرم نیلامی کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 مارچ 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) وزیر خزانہ سنیٹر محمد ا سحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے آنے سے مقامی ٹیلی کام صنعت کو فروغ ملے گا ا ور صارفین ان نئی سہولیات سے استفادہ کریں گے ، نیکسٹ جنیریشن سپکیٹرم کی نیلامی کا عمل شفاف اور غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں بدھ کے روز سپکیٹرم نیلامی کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اخلاق تارڑ نے کمیٹی کو سپکیٹرم کے لائسنسوں کی نیلامی کیلئے کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی کیلئے مقرر کردہ شیڈول اور طریقہ کار پر ہر طرح سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ سپکیٹرم کی نیلامی کے سلسلہ میں ترکی کی ایک ٹیلی کام کمپنی ترک موبائل کا ایک اعلی سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ سپکیٹرم کی نیلامی کیلئے تیار یاں اطمینان بخش ہیں۔ توقع ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی” پی ٹی اے“ معیاری طریقہ کار کے تحت سپکیٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے آنے سے مقامی ٹیلی کام صنعت کو فروغ ملے گا ا ور صارفین ان نئی سہولیات سے استفادہ کریں گے۔اجلاس میں وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن سیکرٹری فنانس ڈاکٹر وقار مسعود، مشیر وزارت خزانہ رانا اسد امین اور وزارت خزانہ و وزارت آئی ٹی کے سنیئر حکام نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :