ایشیاء کپ، بھارت نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دے کر بے معنی بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا،جدیجہ مین آف دی میچ قرار پائے،آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آخری پول میچ کھیلا جائے گا

جمعرات 6 مارچ 2014 07:57

ْ میرپور،ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) ایشیاء کپ کرکٹ میں بھارت نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دے کر بے معنی بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا ، جدیجہ مین آف دی میچ قرار پائے، ایشیا کپ میں آج(جمعرات کو ) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آخری پول میچ کھیلا جائے گا ۔بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری افغان ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری نے 50، نور علی زدران نے 31 اور محمد شہزاد نے 22 رنز اسکور کئے، ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 30 رنز دیکر 4، روی چندرن ایشون نے 31 رنز دیکر 3، محمد شامی نے 50 رنز دے کر 2 جب کہ امیت شرما نے 21 رنز دے کر ایک وکھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

160رنز کے تعاقب میں بھارتی بلے باز وں نے افغان باؤلروں کی خوب دھنائی کی اور اوپنرز نے 121رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا رائیانے 56رنز بنان کے بعد میر واعظ اشرف کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو دھوان بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 60رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی بال پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد روہت شرما اور کارتک نے ٹیم کو فتح تک پہنچایا اور 32.2 اوورز میں 2وکٹوں پر ہدف پورا کرلیا ۔

روہت شرما نے 18 اور کارتک نے 21رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جدیجہ کو مین آف دی میچ دیا گیا ۔ بھارت کی ٹیم نے 32اوور میں فتح حاصل کرکے بونس پوائنٹ حاصل کرلیا تاہم یہ پوائنٹ ان کے کسی کام نہیں آسکا ۔ ایشیا کپ میں آج ایک اور پول میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔