انڈو پاک پنجاب گیمز پاکستانی پنجاب نے جیت لئے، دوسرے اور آخری روز بھی پاکستانی مینز اور ویمنز کھلاڑی چھائے رہے،گیمز میں پاکستانی ایتھلٹس چھائے رہے جبکہ مڈریسلنگ میں پاکستانی پہلوان صدیق مٹر موچی نے بھارتی پہلوان جگروپ سنگھ کو چت کرد،ویمنز آرم ریسلنگ میں میزبان پنجاب کی کھلاڑیوں نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی

جمعرات 6 مارچ 2014 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) انڈو پاک پنجاب گیمز پاکستانی پنجاب نے جیت لئے۔ گیمز میں پاکستانی ایتھلٹس چھائے رہے جبکہ مڈریسلنگ میں پاکستانی پہلوان صدیق مٹر موچی نے بھارتی پہلوان جگروپ سنگھ کو چت کردیا۔ لاہور میں ہونیوالی انڈو پاک پنجاب گیمز کے دوسرے اور آخری روز بھی پاکستانی مینز اور ویمنز کھلاڑی چھائے رہے۔

(جاری ہے)

ویمنز آرم ریسلنگ میں میزبان پنجاب کی کھلاڑیوں نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی جبکہ مینز آرم ریسلنگ میں دو ایک سے میدان مارا۔

باڈی بلڈنگ میں پاکستان نے بھارت کو دو ایک سے زیر کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان نیبھارت کو تین ایک سے شکست دی۔ویٹ لفٹرز احمد شہزاد،اظہرعامراورمستقیم بٹ نے تین مختلف ویٹ کٹیگریزمیں کامیابی سمیٹی۔ رسہ کشی کا مقابلہ پاکستان نے دو صفر سے اپنے نام کیا جبکہ مڈ ریسلنگ میں مجموعی طور پر ہونیوالے چار جوڑ میں سے تین پاکستان نے جیتے اور ایک برابر رہا۔سب سے بڑا جوڑ صدیق مٹر موچی پہلوان نے جگروپ سنگھ کو چت کرکے اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :