39ویں قومی اسنوکرچیمپیئن شپ میں آکاش رفیق نے خرم آغا کو شکست دے دی، خیبر پختون خوا کے آکاش رفیق نے سندھ کے خرم آغا کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے آوٹ کلاس کیا

جمعرات 6 مارچ 2014 07:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مارچ۔2014ء) انتالیس ویں قومی اسنوکرچیمپیئن شپ میں آکاش رفیق نے خرم آغا کو شکست دے دی۔ کراچی میں ہونے ولاے ایونٹ میں خیبر پختون خوا کے آکاش رفیق نے سندھ کے خرم آغا کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے آوٹ کلاس کیا۔

(جاری ہے)

آکاش کو پہلے فریم میں بائیس اکیانوے سے مات ہوئی تاہم اگلے چاروں فریم میں آکاش فاتح بنے۔ انہوں نے تہتر تینتالیس، باون پندرہ ، تریسٹھ پچاس اورچون سینتالیس سے کامیابی حاصل کی۔ قومی جونیئر چیمپیئن میں ماجد علی نے محمد افضل کو چاردوفریم سے ہرایا۔ پنجاب کے عامرطارق نے سندھ کے ذوالفقار قادر کو زیر کیا۔

متعلقہ عنوان :