ہنگو، بم دھماکے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت2 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 7 مارچ 2014 08:02

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)ہنگو میں پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے کے نتیجے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت دو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پولیٹیکل ایجٹ کرم ایجنسی ریاض محسود دو پولیٹیکل اسسٹنٹ ایجنٹوں کے ساتھ پارا چنار سے پشاور جارہے تھے کہ تحصیل ٹل کے علاقے تورغر کے مقام پر ان کی قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود سمیت2 اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹل سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جگہ کو سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :