حکومت نے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں فوج کو دعوت دے کر غیر آئینی اقدام کیا ، رضا ربانی ،موجودہ حکو ت تمام قومی ایشوز پر راہ فرار اختیار کررہی ہے،نقطہ اعتراض گفتگو

جمعہ 7 مارچ 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) سینٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غلط پالیسیوں اور غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے ملک پر دس سال تک آمر مسلط رہے اب سویلین حکومت نے ایک مرتبہ پھر طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں فوج کو دعوت دے کر غیر آئینی اقدام کیا ہے‘ فوج سرحدوں کی محافظ ہے۔ سینٹ میں گذشتہ روز نقطہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ طالبان آئی ایس آئی اور فوج کے قاتل ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت فوج کو ایک مرتبہ پھر سیاست میں دھکیل رہی ہے۔ 12 اکتوبر 1999 میں بھی اسی حکومت نے یہی اقدام کیا تھا۔ اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ آئی ایس آئی‘ فوج اور سیاستدانوں کو بے گناہ قتل کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکو ت تمام قومی ایشوز پر راہ فرار اختیار کررہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے 1999 سے لے کر اب تک کچھ نہیں سیکھا۔ ان حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دس سال تک آمر ملک پر مسلط رہے۔ موجودہ حکومت ماضی سے سبق سیکھے۔