اقوام متحدہ کی طرف سے شامی باغیوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

جمعہ 7 مارچ 2014 07:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے کہا ہے کہ متعدد شامی باغی گروپوں نے منظم طریقے سے عام شہریوں کوحراست میں لے کر ان پر تشدد کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل کی طرف سے پیش کی جانے والی تازہ رپورٹ میں شام بھر میں پیش آنے ظلم وزیادتی کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کمیشن کے سربراہ پاوٴلو پنہیرو کے مطابق باغیوں کی طرف سے کرد نسل کے لوگوں کے خلاف یہ جرائم صوبہ الرقہ میں کیے گئے۔ اس رپورٹ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانیت کے خلاف ان جرائم کی تفتیش بین الاقومی فوجداری عدالت میں کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :