یوکرائنی بحران: امریکا اور یورپی اقوام کے مطالبات کو روس نے ماننے سے انکار کر دیا ، روس اور مغربی اقوام کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا عہد

جمعہ 7 مارچ 2014 07:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)پیرس میں یوکرائن کے بحران کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور یورپی اقوام کے مطالبات کو روس نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ تاہم اس مناسبت سے مزید بات چیت جاری رکھی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مطابق بات چیت میں معمولی سی پیش رفت ضرور ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کیری نے مذاکراتی عمل کو تعمیری قرار دینے کے علاوہ بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔ پیرس میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا کے علاوہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں۔ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کر رہے ہیں۔ کل بدھ کے روز روسی وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ سے بھی ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :