وزیر اعظم نواز شریف سے ترکی کے دو رکنی وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 7 مارچ 2014 07:49

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ترکی کے دو رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات کے دوران وفد میں شامل ارکان احمد ابرق اور حسن قبطاش نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کارانہ پالیسیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان بھی موجود تھے۔