بلندبانگ دعوؤں کے باوجود وزیراعلیٰ پرویزخٹک وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب چارکنال سے بڑے گھرمیں رہائش پذیر ہیں ،اپوزیشن اراکین خیبرپختونخوااسمبلی

جمعہ 7 مارچ 2014 07:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء)اپوزیشن اراکین خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبائی حکومت کی شہ خرچیوں کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بلندبانگ دعوؤں کے باوجود وزیراعلیٰ پرویزخٹک وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب چارکنال سے بڑے گھرمیں رہائش پذیر ہیں اورانہیں بھی ماضی کے وزرائے اعلیٰ کی طرح پروٹول اورمراعات دی جارہی ہیں ،وقفہ سوالات کے دوران مفتی سید جانان کے سوال پر اپوزیشن اراکین نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پاس اس وقت دستاویزات میں دوگھرہیں جبکہ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیاتھاکہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں ٹھہریں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب چارکنال گھرمیں قیام پذیر ہیں تحریک انصاف نے انتخابات میں صرف وعدے کئے تھے اپوزیشن اراکین نگہت اورکزئی،سکندرشیرپاؤاورسرداربابک نے کہاکہ اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس کی مرمت پربھی کثیررقم خرچ ہورہی ہے تو وزیراعلیٰ وہاں پر کیوں نہیں رہ رہے ہیں؟ حالانکہ حکومت نے دعویٰ کیاتھاکہ یہاں پر یونیورسٹی تعمیر کی جائے مگرنہ یونیورسٹی بنی اور نہ ہی لائبریری۔

(جاری ہے)

اسی طرح قلندرلودھی کو دو سرکاری گھر اور سراج الحق کوبھی گھرالاٹ کیاگیا اس موقع پر وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کے وزراء پروٹوکول نہیں لے رہے یہ وی آئی پی کلچر کاخاتمہ ہے اور ہم نے ثابت کردیاکہ وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں رہ رہے ہیں انہوں نے وضاحت کی کہ صوبائی حکومت چارہی تھی کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کو لائبریری بنایاجائے لیکن سکیورٹی کے پیش نظر ایساممکن نہیں ہے۔سراج الحق نے کہاکہ وزراء کو جو گھرالاٹ کئے جاتے ہیں وہ مغل دورکے بادشاہوں کی یادتازہ کرتے ہیں ہم نے فیصلہ کیاکہ اسے عام سطح پر لائینگے۔

متعلقہ عنوان :