بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی جیسے حالات کا سامنا ہے ،میجر جنرل اعجاز شاہد،1600 سے زائد ریکروٹس تربیت مکمل کرکے فرنٹیئر کور کے دستوں میں شمولیت اختیار کرینگے،وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نبرد آزما ہونگے ،آئی جی ایف سی

جمعہ 7 مارچ 2014 07:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی جیسے حالات کا سامنا ہے پاکستان سے 1600 سے زائد ریکروٹس اپنی تربیت مکمل کرکے فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں میں شمولیت کرینگے جنہیں تمام پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی گئی ہے وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نبرد آزما ہونگے یہ بات انہوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے کامیاب ریکروٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل سید ندیم رضا  چیف انسٹرکٹر ایف سی ٹریننگ سنٹر  فرنٹیئر کور کے افسران اور مختلف قبائلی  سیاسی اور سماجی رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے سولہ سو سے زائد ریکروٹس آج اپنی تربیت مکمل کرکے فرنٹیئر کور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تعینات دستوں میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں یہ بات قابل اطمینان اور لائق تحسین ہے کہ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوان فرنٹیئر کور بلوچستان میں شمولیت اختیار کرکے بلوچستان کے علاقوں کی ترقی کیساتھ ساتھ ملک و قوم کے دفاع اور خدمت کا فریضہ اسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں آج کی اس پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار معیار دیکھ کر مجھے انتہائی خوشی اور اطمینان حاصل ہوا ہے مجھے یقین ہے کہ ریکروٹس کو انتہائی کم مدت میں پیشہ وارانہ تربیت کا علیٰ معیار فراہم کیا گیا ہے اس بہترین کارکردگی پر میں ٹریننگ سینٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کے دن آپ تمام ریکروٹس کی پیشہ وارانہ زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج آپ کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کرکے فرنٹیئر کور بلوچستان کے قابل فخر دستوں میں شامل ہونے جارہے ہیں اور اس کامیابی میں بلاشبہ آپ کی محنت  جذبہ اور لگن کیساتھ ساتھ آپ کے والدین کی دعائیں اور آپ کے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی بھی شامل ہے میں آپ سب کو بھی آپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ ملک اور بالخصوص بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی جیسے مسائل کا سامنا ہے ان حالات میں فرنٹیئر کور بلوچستان میں آپ کی شمولیت آپ کیلئے ایک چیلنج بھی ہے آپ کو آنے والے وقت میں اپنے فرائض کی ادائیگی اور ملک و قوم کی سربلندی کیلئے ہر قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :