سپریم کورٹ میں نئی روایت ،عدالتی ریمارکس کے خلاف نظرثانی درخواست دائر، حج کرپشن کیس میں مبینہ ملوث راؤ شکیل کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

جمعہ 7 مارچ 2014 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ میں نئی روایت ، حج کرپشن کیس میں مبینہ طور پر ملوث سابق ڈی جی راؤ شکیل کی جانب سے عدالتی ریمارکس کیخلاف دائر نظرثانی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے‘ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے جمعرات کو درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران راؤ شکیل کی جانب سے سید علی ظفر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے اپنے حج کرپشن کیس میں آبزرویشن دی ہے کہ راؤ شکیل نے بدعنوانی کی ہے۔ ملزم کا ٹرائل چل رہا ہے اور عدالت کی اس آبزرویشن سے ان کا ٹرائل متاثر ہوگا اور یہ 10 اے کی خلاف ورزی ہوگی اس پر عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے دلائل دینے کی اجازت دے دی۔ عدالت 13 مارچ کو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل کے دلائل سن کر فیصلہ دے گی۔