ممبئی بندرگاہ پر حادثے میں بھارتی بحریہ کا افسر ہلاک

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں بھارتی بحریہ کی بندرگاہ پر ہونے والے ایک حادثے میں بحریہ کا ایک افسر ہلاک ہو گیا ہے۔بھارتی بحریہ کے کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق: ’زیرِ تعمیر یارڈ 701 میں کام کے دوران کاربن ڈائی آکسائڈ گیس یونٹ میں خرابی کے سبب زہریلی گیس کا اخراج ہوا۔‘حادثے کے بعد بحریہ کے ایک افسر اور کئی دوسرے ملازمین کو ہسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

آرڈ 701 نامی جہاز بھارتی بحریہ میں شامل ہونے کے بعد آئی این ایس کولکتہ کے نام سے پہچانا جائے گا۔فروری میں ممبئی کی بندرگاہ کے نزدیک بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس سندھرتن حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔گذشتہ سال اگست میں بھارتی بحریہ کی آبدوز سندرکھشک بھی ممبئی کے ساحل کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی بحریہ کے صدر ڈی کے جوشی نے سدھرتن حادثے کے بعد اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :