عراق، حکومت مخالف جنگجوؤں کی بمباری سے 7 افراد جاں بحق ،17زخمی

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) عراق میں مخالف جنگجوؤں کی بمباری سے 7 افراد ہلاک جبکہ سترہ شدید زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹارگٹڈ بمباری میں ایک مقامی اہلکار سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں اورپولیس نے بتایا کہ عراقی شہر فلوجہ میں حکومت مخالف جنگجوؤں کی بمباری سے ایک مقامی اہلکار سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں حکومت مخالف جنگجو دو ماہ سے ایسی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ڈاکٹر احمد شامی نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بغداد سے تھوڑی دور فلوجہ شہر میں بمباری سے چھ افراد ہلاک اور سترہ شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔