فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیمیں تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پہنچ گئیں

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی ہدایات پرجماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیمیں تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پہنچ گئی ہیں جہاں وہ متاثرین کے لئے تیارخوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپنگ بھی کریں گی ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ قحط سے بچوں کی اموات انتہائی تکلیف دہ ہیں‘ قوم اسلامی اخوت کے جذبہ سے قحط متاثرہ لوگوں کی دل کھول کر مدد کرے۔

انہوں نے کہا جماعة الدعوة عرصہ دراز سے تھرپارکر کے علاقوں میں رفاہ عامہ کے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے ۔ پیاسے لوگوں کے لئے تھر میں پانچ سو سے زائد صاف پانی کے کنویں اور ہینڈ پمپ لگوائے جا چکے ہیں جبکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں بھی گاہے بگاہے تھر کے علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگاتی رہتی ہیں جن سے ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ قحط کی صورتحال میں بھی متاثرین کی ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :