شیخوپورہ ، پرنسپل کاتیسری جماعت کی کم سن طلباء پر تشدد، ہڑیاں توڑ دیں،والدین کا زبردست احتجاج

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:42

شیخوپور ہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء) شیخوپور ہ میں پرنسپل نے تیسری جماعت کی کم سن طلباء کو مار مار کر ہڑیاں توڑ دیں ۔والدین کا زبردست احتجاج ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آی ڈی او ایجوکیشن میاں طارق رفیق کو انکواری افیسر مقررکر دیا اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

بچی کے والد محمد افضل نے قانونی کاروائی کے لئے تھانہ صدرمیں درخواست دے دی محنت کش محمد افضل کے مطابق حسنین پبلک سکول معراج پورہ کے پرنسل سرجاویدنے آج میری چھ سالاء بیٹی لائبہ کو اتنا مارا کے اس کے جسم پر نشان ہی نشان پڑ گئے اور مختلف جگہوں سے خون رسناشروع ہوگیا۔

جس کو فوری طور ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیا گیا ڈاکٹر وں کی رپورٹ کے مطابق تشدد ثابت ہوا۔سرجاوید نے میری معصوم کم سن بیٹی کو اس طرح مار ا جس طرح جانور وں کو مارتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ڈی سی او علی جان خان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر پرنسل کے خلاف مقدمہ درج کرائیں اورقرار واقع سزادی جائے

متعلقہ عنوان :