وزیراعظم سینٹ کے اجلاس میں جائیں گے ،حکومت نے آئین سے آمریت کی ترامیم کوختم کردیا،پرویزرشید،حکومت دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی ،طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 8 مارچ 2014 02:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مارچ۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ آمریت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان دہشتگردی کاشکارہواہے ،حکومت طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے تیارہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے امن کے قیام کیلئے تاریخی فیصلے کئے ہیں ،حکومت طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے حکومت کی سنجیدگی سے دونوں کمیٹیوں نے اچھاکام کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اتفاق رائے سے قومی فیصلے کریگی ۔ن لیگ دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی بلکہ امن کیلئے آئینی طریقہ استعمال کریگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آمریت نے پاکستان کوکمزورکیا،حکومت نیشنل سیکورٹی پالیسی سمیت تمام قومی ایشوزپرصوبائی حکومتوں اورسیاسی قیادت کواعتمادمیں لے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت نے آئین کوحقیقی معنوں میں صحیح بنایاہے ،ڈکٹیٹرشپ کے تمام غلط ترامیم کوختم کردیں گے ،مسلم لیگ ن نے مشرف کے کسی کچن کیبنٹ ممبرکوجماعت نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت آئین کے تحٹ صوبوں کواین ایف سی ایوارڈدیگی بلکہ پہلے سے زیادہ فنڈصوبوں کوملے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنی سابقہ غلطیوں سے نصیحت حاصل کی ہے ،قوم کومایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی پانچ سال بعداپنے نتائج دیکھ لے گی۔

متعلقہ عنوان :