آئندہ بجٹ میں پاکستان کا دفاعی بجٹ موجودہ 625 ارب روپے سے بڑھ کر 700 ارب سے تجا وز کرجانے کا امکان، وزیر خزانہ کی آرمی چیف سے ملاقات، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں افواج پاکستان کے دفاعی اخراجات پورے کرنے اور دفاعی بجٹ کیلئے مکمل وسائل فراہم کرنے کہ یقین دھانی

اتوار 9 مارچ 2014 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل اشرف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں افواج پاکستان کے دفاعی اخراجات پورے کرنے اور ان کو دفاعی بجٹ کے لئے مکمل وسائل فراہم کرنے کہ یقین دھانی، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی برس دفاعی بجٹ موجودہ 625 ارب روپے سے بڑھ کر 700 ارب سے تجا وز کرجانے کا امکان۔

ہفتہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل اشرف سے ملا قا ت کی جس میں آئندہ مالی سال کے لئے افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی صورتحال و دہشتگردی سے لا حق خطرات کے تنا ظر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج پاکستان کی دفاعی استدادکار میں اضافہ کے حوالے اتفاق رائے کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملا قات کے دوران دونوں راہنما ؤں نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیکیو رٹی صورتحال اور دہشتگری کے درپیش خطرات کے تنا ظر میں مسلح افواج کی تمام دفاعی ضروریات پوری کہ جا ئیں گی، اور ان کو دفاعی بجٹ کے لئے مکمل وسائل فراہم کئے جا ئیں گے۔

ذارئع کے مطابق رواں برس پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 15 سے 20 فیصد اضا فہ کا امکان ہے،اس اضافہ کے بعدرواں برس پاکستان کادفاعی بجٹ 700 ارب روپے سے بھی تجاوز کر جا نے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ رواں مالی سال بجٹ میں دفاع کے شعبہ کے لئے625 ارب روپے تفویض کئے گئے تھے جبکہ تمام اخراجات میں کٹوتیوں کے دوران دفاعی بجٹ کو اس سے استشٰنی فراہم کیا گیاتھا جس کے با عث دفاعی بجٹ کے علاوہ دیگر تمام اخراجا ت کی مد میں 30 فیصد کٹوتی کی گئی تھیوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال 2014-15ء کے بجٹ میں پاک فوج کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ہفتے کے روز ہونیوالی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال میں فوج کی دفاعی ضرریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے ۔ انہوں نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ ملک کا دفاع انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے حکومت اس کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :