کوالا لمپور سے چین بیجنگ جانے والا مسافر طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ ،227مسافروں سمیت عملہ کے 12ارکان جاں بحق ،جہاز کے تباہ ہونے کی خبر کے سنتے ہی لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام، وزیر اعظم نے تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دیں،طیارہ تباہ ہونے کی درست معلومات نہ ملنے تک تصدیق سے انکار ،مقام کا تعین بھی نہ ہوسکا

اتوار 9 مارچ 2014 08:54

کوالا لمپور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء) ملائشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والا مسافر طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، 227مسافروں سمیت عملہ کے 12ارکان جاں بحق ہوگئے، مسافر جہاز کے تباہ ہونے کی خبر کے سنتے ہی لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، مساجد میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام، وزیر اعظم نے تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دیں،طیارہ تباہ ہونے کی درست معلومات نہ ملنے تک تصدیق سے انکار ،مقام کا تعین بھی نہ ہوسکا ، ویتنام، ملائشیا، سنگا پور اور چین کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کے تعین کیلئے روانہ، طیارے میں 14ممالک کے باشندے سوار تھے، ملائشین حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز MH-370جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوالا لمپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی جسے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6بجے بیجنگ پہنچنا تھا مگر اڑنے کے دو گھنٹوں بعد طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا، سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ پائلٹ سے آخری بار رابطہ رات کے 1:30کے قریب ملائشیا کے بارڈر کوتہ بارو کے مقام پر ہوا اور موسم بھی صاف تھا ، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائشین ایئر لائن کے لاپتہ ہونے والے طیارہ کی معلومات 8گھنٹوں بعد ملی ، ملائشین ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق طیاوہ میں 152چینی، 38ملائشین، 7انڈونیشین، 6آسٹریلوی،5بھارتی، 4فرانسیسی، 3امریکی،2نیوزی لینڈ، ایک ایک یوکرائن و کینیڈا، ایک چینی اور ایک امریکی بچے سمیت عملہ کے 12افراد سوار تھے، مجموعی طور پر 14ممالک سے تعلق رکھنے والے 239افراد شامل ہیں،مقامی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے وزیر اعظم داتو سری نجیب تن رزاق نے کوالا لمپور ایئر پورٹ پر طیارہ کے لاپتہ ہونے کی خبر کے فوراً بعدسوار مسافروں اور عملہ کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں تمام اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان سے ہمدردی و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے پیاروں کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ جب تک درست معلومات نہ مل جائیں طیارہ تباہ ہونے اور مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی اور اس مقصد کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ریسکیو کام کریں گے اور اگر مسافروں کے خاندان میں سے کوئی جائے حادثہ پر جانا چاہے گا تو ملائشیا حکومت تمام انتظامات بروئے کار لائے گی، کوالا لمپور ایئر پورٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور لوگ دھاڑیں مار مار کر اپنے پیاروں کے نام لسٹ میں تلاش کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :