کشمیری طلباء کو پاکستان میں داخلے کی پیشکش پر بھارت چیخ اٹھا ، شیشوں کے گھروں میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں مارنے چاہئیں‘ وزارت داخلہ

اتوار 9 مارچ 2014 08:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کو پاکستان میں داخلے کی پیشکش پر بھارت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزبھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے67 کشمیری طلبا کو پاکستان میں داخلے کی پیشکش پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جو خود شیشوں کے گھروں میں رہتے ہوں انہیں دوسروں پر پتھر نہیں مارنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھارت نے پاکستان کو اسکردو کارگل بس سروس اور جموں کشمیر کے لوگوں کے لیے ملٹی اینٹری ویزا کی پیشکش بھی کی ہے اور ان سب کا مقصد اعتماد سازی کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔