لندن پولیس کا چھاپہ، گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد،ایک شخص گرفتار

اتوار 9 مارچ 2014 08:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک گھر سے دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے گزشتہ روز لند نے کے علاقے سا ؤ تھ یارکشائر میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مارا جس کے دوران پولیس نے 55سال کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس نے اطراف کے 50 گھروں کو بھی خالی کرالیا۔اس موقع پر پولیس نے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور مزید تلاشی کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :