ترکی ، بغاوت کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق آرمی چیف رہا، نفرت کی سیاست کرنے والوں نے قید رکھا، 26 ماہ تک آزادی ختم کی، سابق فوجی سربراہ

اتوار 9 مارچ 2014 08:51

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)ترکی میں بغاوت کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق آرمی چیف کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے سابق فوجی سربراہ الکر باسبگ حکومت کے خلاف سازش کے الزام پر گزشتہ سال سزا پانے کے بعد استنبول کی جیل میں 26 ماہ تک قید رہے۔

(جاری ہے)

رہائی کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدلے اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے انھیں قید رکھا اور 26 ماہ تک ان کی آزادی ختم کی لیکن وہ اب کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔واضح رہے کہ 5 سال تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد الکر باسبگ کیساتھ 2 سو فوجی اہلکاروں کو بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :