نقد امداد کے علاوہ بی آئی ایس پی کے دیگر منصوبوں کو نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم کے پروگرام سے ہم آہنگ کیا جانا چاہیے،اسحاق ڈار

اتوار 9 مارچ 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر کہا ہے کہ نقد امداد کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دیگر منصوبوں کو نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم کے پروگرام سے ہم آہنگ کیا جانا چاہیے ۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ زیادہ توجہ غرب لوگوں کی تربیت پر دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین سینیٹر انور بیگ نے اجلاس کو بتایا کہ اس امداد سے مستفید ہونے والوں کو قبل از رو زگار اور دوران روزگار تربیت دینے کے سلسلے میں ایوان صنعت و تجارت خیبر پختونخوا اور کورنگی ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک کثیر الملکی کمپنی ہر ماہ بے نظیر سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے ایک سو افراد کو تربیت دینے کی حامی بھرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :