فائنل ہارنے کی وجہ ناقص فیلڈنگ تھی،مصباح الحق،فائنل میں ٹیم اچھا کھیلی اور فتح ملی،انجیلو میتھیوز

اتوار 9 مارچ 2014 08:48

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9مارچ۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہلی3وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی،فیلڈنگ بھی مایوس کن رہی،سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ فائنل میں ٹیم اچھا کھیلی اور فتح ملی۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پہلی تین وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی،جس کے باعث20,25رنز کم بنائے،ایشیاء کپ میں ٹیم مجموعی طور پر اچھا کھیل خصوصاً بیٹنگ کے شعبہ میں احمد شہزاد،محمد حفیظ،شاہد آفریدی اور فواد عالم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میں سعید اجمل کی اچھی باؤلنگ کی دوسرے باؤلروں نے سپورٹ نہیں کی،ٹیم کی فیلڈنگ مایوس کن رہی،انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کھلاڑی فارم میں ہیں اچھی کارکردگی دکھائیں گے،ایشیاء کپ کی کارکردگی کا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ٹیم نے فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائی،خصوصاً ملنگا نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،اجنتھا مینڈس کی جگہ فاسٹ باؤلر کو کھلانے کا فیصلہ اچھا ثابت ہوا۔