وزیراعظم آج تھر جائیں گے‘ سیاست سے بالاتر ہوکر تھر متاثرین کی مدد کریں گے،پرویز رشید، وزیراعظم جلد سینٹ سے خطاب بھی کریں گے ، حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں کے فعال کردار کیوجہ سے حکومت،طالبان روابط بڑھے ہیں،وزیراعظم جلد ایک اور کمیٹی قائم کریں گے جو طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی،خصوصی گفتگو،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 10 مارچ 2014 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام مصروفیات ترک کرکے آج (پیرکو )تھر جائیں گے‘ سیاست سے بالاتر ہوکر تھر متاثرین کی مدد کریں جبکہ وزیرا عظم جلد سینٹ سے خطاب بھی کریں گے ،حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں کے فعال کردار کی وجہ سے حکومت اور طالبان کے ساتھ روابط بڑھے ہیں،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد ایک اور کمیٹی قائم کریں گے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے توار کو خصوصی گفتگو اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات کیلئے قائم کی گئی کمیٹیوں کا بنیادی کام روابط کا قیام تھا جو گزشتہ 13 سال میں کبھی نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد ایک اور کمیٹی قائم کریں گے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم خون خرابے کے بغیر امن کی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ، معاشی بحالی اور توانائی بحران کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومتی کمیٹی اور طالبان کمیٹیوں کے فعال کردار کی وجہ سے حکومت اور طالبان کے ساتھ روابط بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء پارلیمنٹ میں احسن طریقے سے ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف جلد سینٹ سے خطاب کریں گے جس میں وہ اقتصادی حالات اور مختلف امور پر اپنی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جس نے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ کیا اور مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے کوششیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک آمر کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی نے ہمیشہ حکومت کی پالیسیوں کی تائید کی ہے وزیر اعظم کی قرضہ سکیم میں خواتین کو پچاس فی صد حصہ دیا گیا جمہوریت کے تسلسل اور مضبوطی کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی تمام تر مصرورفیات کو منسوخ کرکے آج پیر کو تھر جائیں گے اور متاثرین کی مدد کیلئے حکومت طویل المعیاد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ تاکہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تھر متاثرین کی مدد سیاست سے بالاتر ہوکر کریں گے۔ متاثرین کی امداد میں کوئی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہوگی۔ تھر متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی حکومت نے ہیلی کاپٹر فراہم کئے ہیں تاکہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے اور راشن کی تقسیم کا کام بہتر انداز میں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :