عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مارگیرٹ چان بدھ کوایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

پیر 10 مارچ 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)پاکستان میں پولیوکیسزمیں اضافہ پرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کوتشویش عالمی ادارہ کے سربراہ بدھ کے روزایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں پولیوکیسزمیں 800فیصداضافہ ہواہے ۔اورپولیووائرس دیگرممالک میں منتقل ہونے کاخدشہ ہے اس خدشہ کے پیش نظرصحت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مارگیرٹ چان بدھ کوپاکستان آئیں گے اوروہ صدرممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔