پاکستان کیساتھ تعلقات‘ کسی بھی قسم کی عجلت پسندی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے‘ بھارت،دراندازی جیسے واقعات کو دیکھتے ہوئے ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے‘ وزیر دفاع

پیر 10 مارچ 2014 07:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ اچھے رشتوں کا خواہاں ہے تاہم تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کسی قسم کی جلدبازی اس کے مفاد میں نہیں‘ کنٹرول لائن کے اس پار سے دراندازی جیسے واقعات کو دیکھتے ہوئے ہمیں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ملاقات کے بعد اگرچہ سرحد پر کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بڑی تعداد میں مجاہدین دراندازی کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کسی ڈیڈ لائن کا مقرر کرنا قبل از وقت اور عجلت پسندی ہوگی جس کا بھارت کو نقصان ہوسکتا ہے