کریمیا میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جا رہا ہے، روسی صدر ،پیوٹن کی ا نجیلا مر کل اور ڈیوڈ کیمرون کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

پیر 10 مارچ 2014 07:35

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اتوار کو جرمن چانسلر ا نجیلا مر کل اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ٹیلی فون پر الگ الگ گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ یوکرائن کے علاقے کریمیا کی پارلیمان کی طرف سے لیے گئے تمام تر فیصلے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

کریمیا کی پارلیمان سولہ مارچ کو روس کے ساتھ الحاق کے لیے ایک ریفرنڈم کروا رہی ہے، جس پر بین الاقوامی طاقتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا تھا کہ عالمی برداری اس ریفرنڈم کو شفاف اور غیر جانبدار تصور نہیں کرتی اور یہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔