افغانستان‘ اتحادی و افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 8 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،پاک افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکہ‘ 4 ہلاک‘ 12 زخمی

پیر 10 مارچ 2014 07:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) افغانستان میں اتحادی و افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران آٹھ طالبان کو ہلاک‘ چھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ‘ ہلمند‘ زابل‘ قندوز اور قندھار میں آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں نصب شدہ دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بھی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکے سے چار افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ افغان پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی کے بازار میں ہوا جس میں چار شہری ہلاک ہوئے۔ بارہ افراد کو سپن بولدک کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :