وزیراعظم کا ملک میں پولیو کیسز بڑھنے پر اظہار تشویش،وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

پیر 10 مارچ 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) وزیراعظم نے پولیو کیسز بڑھنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت سائر افضل تارڑ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت سے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیو کیخلاف اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے پولیو ورکرز کا تحفظ کیا جائے ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچائی جائے کے پی کے حکومت سے رابطہ کرکے پولیو مہم کو بہتر کیا جائے گا قبائلی علاقوں میں بھی کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین پینے سے رہ نہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :