کوئٹہ ، صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے پانچ حساس اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگی

پیر 10 مارچ 2014 07:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ حساس اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگی ای پی آئی پروگرام کے صوبائی کوآر ڈینٹر ڈاکٹراسحاق پانیزئی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے پانچوان مرحلہ آج سے شروع ہوگا اور اس مہم کے دوران ایک ہزار سات سو 94 میڈیکل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ یونین کونسل کی سطح پر 123 یو سی میڈیکل افسران کا تقرر کیا گیا ہے اپنی متعلقہ یو سیز میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں گے ،کوئٹہ شہر 32زونز میں تقسیم 914ٹیموں کی تشکیل ، 46ٹرانزٹ اور 96فکسڈ سائٹس پر پولیوٹیمیں تعینات ہونگے جبکہ ۔

(جاری ہے)

تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے پانچ انتہائی احساس اضلاع کوئٹہ پشین ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور شیرانی میں 7 لاکھ 61 ہزار بچوں کو انسداد پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں جائیں گے جس کیلئے انسداد پولیو 78 ٹرانزٹ پوائنٹس جبکہ 288 فکسڈ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔