بلدیاتی انتخابات میں سہ فریقی اتحاد پلیٹ فارم بھرپور حصہ لیں گے،صوبائی قائدین، حکومت انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنایاجائے، موجودہ صوبائی حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، سہ فریقی اتحاد نے ہزارہ ڈویثرن کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جو بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کریں گی، مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 10 مارچ 2014 07:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء)بلدیاتی انتخابات میں سہ فریقی اتحاد پلیٹ فارم بھرپور حصہ لیں گے حکومت انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنایاجائے موجودہ صوبائی حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے سہ فریقی اتحاد نے ہزارہ ڈویثرن کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جو بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کریں گی ان خیالات کا اظہار صوبائی سطح پر قائم تین بڑی جماعتوں کے اتحاد کے صوبائی قائدین سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین ،سابق سینیٹر صوبائی وزیر رحیم داد خان جمعیت علماء اسلام کے مولانا عطاء الرحمان اور عبدالجلیل جان نے ایبٹ آباد میں جے یوآئی کے رہنما ضلعی امیدوار ہریپور پیر عالم زیب شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سے مولانا عطاء الرحمان، عبدالجلیل جان اور سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر عالم زیب شاہ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر شجاع سالم خان اے این پی کے سابق وزراء نمروز خان میاں افتخار عاقل شاہ پیپلزپارٹی جمعیت علماء اسلام (ف) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گل زار عباسی سیف الملک خان شبیر کامریڈ مولانا عبدالرحمان سید شہزاد اختر جاوید قاری یوسف بھی موجود تھے سہ فریقی اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناکر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے صوبائی حکومت کو ناکام ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوگی اورجلد یہ بھاگ جائیں گے دونوں حکومتوں کے عام انتخابات کو دھاندلی قرار دیا ہے اس کے باوجود جمہوریت کی بقاء استحکام پاکستان کی خاطر ہم نے انتخابات کو تسلیم کیا بلدیاتی انتخابات میں ہمارا اتحاد کلین سویپ کرے گا امیدواروں کے چناؤ کیلئے دیگر ڈویثرن ڈی آئی خان پشاور اور جنوبی اضلاع کی طرح ہزارہ کے لیے پندرہ رکنی کمیٹی باہمی مشاورت سے قائم کرلی ہے جس میں ہر جماعت کے پانچ پانچ ارکان شامل ہیں اس طرح ضلع کی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں اگر کسی جگہ ان میں اختلافات پایاجاتاہے تو اسکا فیصلہ صوبائی کمیٹی کریگی اتحاد کی صدرات ہر ماہ تبدیل ہوگی انہوں نے بتایا کہ تینوں جماعتوں کے درمیان مکمل آہنگی پائی جاتی ہے ضلع تورغر کیلئے اے این پی کے سید شہزاد کوہستان کے لیے پیپلزپارٹی کے سیف الملوک مانسہرہ کیلئے جے یو آئی کے سید ہدایت اللہ شاہ بٹگرام کے لیے ایم این اے قاری یوسف جے یو آئی اور ایبٹ آباد کے لیے گل زار عباسی ہریپور کیلئے پیر سید عالم زیب شاہ کو صدرات سونپی گئی ۔