ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پیر 10 مارچ 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار نو ہزار اور طلب گیارہ ہزار میگا واٹ ہے،اسی طرح شارٹ فال دو ہزار میگا واٹ تک آ گیا ہے، تاہم صوبائی حکومت لاہور میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،فیصل آباد،ملتان،گجرات،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین،دسردگودھا،ساہیوال،رحیم یار خان اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بندش نے نظام زندگی مفلوج کر رکھا ہے،جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی طولی لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں اور پانی کی قلت پیدا ہونے سے فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔