اعلیٰ ، ماتحت عدلیہ اور وکلاء چیمبرز کی سکیورٹی کے معاملات کی براہ راست نگرانی ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ہفت روزہ رپورٹس طلب کی جائینگی

پیر 10 مارچ 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) اعلیٰ عدلیہ ، ماتحت عدلیہ اور وکلاء چیمبرز کی سکیورٹی کے معاملات کی براہ راست نگرانی کرے گی ،15روزہ ، ہفت روزہ رپورٹس وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے طلب کی جائینگی جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی ہائی کورٹس کو اپنے اپنے دائرہ کار کے تحت رپورٹس ارسال کرینگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے وکلاء اور ججز کی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ممکنہ حد تک حادثات سے بچنے کے لیے ما تحت عدلیہ اور وکلاء چیمبرز کی باقاعدہ نگرانی شروع کرے گی اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے براہ راست رابطہ رکھا جائے گا اور ان سے سکیورٹی انتظامات بارے گاہے بگاہے رپورٹس بھی طلب کی جائینگی ۔

ضلعی عدالتوں کی سکیورٹی بارے وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں سے بھی رپورٹ طلب کی جائینگی