وفاقی حکومت کا نئی انشورنس اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے ابتدائی خاکہ تیارکر لیا، اسکیم کو”نواز شریف کی عوامی انشورنس اسکیم“ کا نام دیا گیا

پیر 10 مارچ 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10مارچ۔2014ء) وفاقی حکومت نے ایک نئی انشورنس اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے ابتدائی خاکہ تیارکرکے عمل درآمد کیلئے وزارت تجارت کو پیش کردیا ہے ،اس اسکیم کو" نواز شریف کی عوامی انشورنس اسکیم" کا نام دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

"خبر رساں ادارے "کے پاس دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مجوزہ اسکیم کے تحت لوگوں کو پرکشش ترغیبات دی جارہی ہیں اوربڑھتے ہوئے ریلوے اور ٹریفک حادثات کو انشور نس کا اسکیم کا لازمی حصہ بنایا گیا ہے ۔

اسکیم سے25سے 60سال کے درمیان عمر رکھنے والے مرد و خواتین مستفید ہوسکیں گے ۔اسکیم کے تحت ریلوے او ر روڈ حاد ثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر ایک لاکھ روپے تک فراہم کئے جائیں گے ۔اس اسکیم کیلئے پریمیم رقم کا تخمینہ 2ارب 12کروڑ 70لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت کے ذیلی ادارے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے مجوزہ اسکیم کا ابتدائی خاکہ تیار کرکے رواں سال (2014)کے دوران عمل درآمد شروع کرنے کیلئے وزارت تجارت کو پیش کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :