تھرمیں معصوم بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ سندھ کابینہ سمیت استعفیٰ دیں ، عابد شیر علی ،140بچوں کی اموات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ، حکومتی نااہلی سے لوگ بھوکے مررہے ہیں ، صوبائی حکومت خود فرانس کا منرل واٹر پیتی ہے ، عوام جوہڑوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ، جو خود کھاتے ہیں عوام کو بھی کھلائیں ، میڈیا سے گفتگو

منگل 11 مارچ 2014 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے تھر میں معصوم بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت ذمہ د اروں سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف مقدمات چلنے چاہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 140بچوں کی اموات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں سندھ حکومت کی نااہلی ہے ان کے علاقے میں لوگ بھوکے مررہے ہیں حکمران خود فرانس کا منرل واٹر پیتے ہیں جبکہ عوام جوہڑوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں حکمران جو خود کھاتے ہیں ان کو بھی دیں جن کے کندھوں پر بیٹھ کر وہ منزلیں پاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی بلدیاتی الیشکن کے لیے کی گئی تھی آٹا ذخیرہ کرنے والوں کوبھی ہتھکڑیاں لگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود مان بیٹھے ہیں کہ ہماری غلطی ہے وزیراعلیٰ اور ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا ۔