تحریک انصاف نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کردی ہے ‘ خورشید شاہ ،ساٹھ ہزار لوگوں کے قاتلوں کی حمایت کرنا افسوسناک ہے، طالبان سے مذاکرات میں فوج کو ملوث نہ کیا جائے تھر کے حالات اتنے برے نہیں جتنے میڈیا پیش کرتا ہے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 11 مارچ 2014 08:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کردی ہے ‘ ساٹھ ہزار لوگوں کے قاتلوں کی حمایت کرنا افسوسناک ہے طالبان سے مذاکرات میں فوج کو ملوث نہ کیا جائے تھر کے حالات اتنے برے نہیں جتنے میڈیا پیش کرتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر میں قدرتی آفت آئی ہے قدرتی آفت کو روکا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا کام کررہی ہے قدرتی آفت پر کوئی حکومت خاموش نہیں بیٹھتی ہے قدرتی آفت کو میڈیا بھی نہیں روک سکتا سندھ حکومت نے نااہل افسروں کے خلاف کارروائی کی ہے سیاسی جماعتوں پر تنقید نہیں کرنا چاہیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں فوج کو ملوث نہ کیا جائے اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو طالبان پاک فوج کو موردالزام ٹھہرائیں گے پہلے بھی کہا کہ فوج کو مذاکرات میں شامل نہ کیاجائے عمران خان مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوتے تو پارلیمنٹ کی نمائندگی ہوتی ۔