سینیٹ ، سول سرونٹ ایکٹ 1973 ء میں ترمیم کا بل منظور ، سرکاری ملازمین اپنی ملازمت کے دوران چھٹی لے کر بین الاقوامی اداروں‘ غیر سرکاری تنظیموں میں کام نہیں کر سکیں گے

منگل 11 مارچ 2014 08:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) سینیٹ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 ء میں ترمیم کا بل منظور کرلیا اس بل کے تحت سرکاری ملازمین اپنی ملازمت کے دوران چھٹی لے کر بین الاقوامی اداروں‘ غیر سرکاری تنظیموں میں کام نہیں کر سکیں گے‘ پیر کے روز سینیٹ کے نجی ممبر ڈے کے موقع پر پیپلزپارٹی کی سینیٹر صغریٰ امام نے سول سورنٹ ایکٹ 1973 ء میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا صغریٰ امام نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے لوگ سرکاری ملازمت سے چھٹی لے کر عالمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں میں خدمات انجام دینا شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ملک کا نقصان ہورہا تھا ملک کے اس نقصان کو بچانے کیلئے یہ بل لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :