حکومت فاٹا کوعسکریت پسندنیٹ ورکس سے پاک ، متاثرین کوا زالہ،آئی ڈی پیزکی بحالی اور لوگوں کی معاشرتی ، اقتصادی ترقی کیلئے کابل عمل منصوبہ تیار،اسے منظر عام پر لائے، سینٹ میں مطالبہ

منگل 11 مارچ 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) سینٹ اجلاس میں حکو مت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فاٹا کو عسکریت پسند نیٹ ورکس سے پاک کرنے ، عسکریت پسندی سے متاثرین کا ازالہ کرنا آئی ڈی پیز کی ریلیف یا بحالی اور لوگوں کی معاشرتی ، اقتصادی ترقی کے لئے وسیع پروگرام کے ایک کابل عمل منصوبہ تیار کرے اور اسے منظر عام پر لائے۔ پیر کو سینٹ کے اجلاس میں سینیٹر افراسیاب خٹک اور فرحت اللہ بابر نے قرارداد پیش کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ فاٹا کو عسکریت پسند نیٹ ورکس سے پاک کرنے ، عسکریت پسندی سے متاثرین کا ازالہ کرنا آئی ڈی پیز کی ریلیف یا بحالی اور لوگوں کی معاشرتی ، اقتصادی ترقی کے لئے وسیع پروگرام کے ایک کابل عمل منصوبہ تیار کرے اور اسے منظر عام پر لائے ۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایوان میں درخواست کی کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اور متعلقہ وزیر موجود نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس لیے اس معاملے کو موخر کیا جائے ۔ چیئر آف پینل کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے کہا کہ حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے پارلیمان سپریم ہے وزارت داخلہ نے تحریری درخواست بھی کی ہے سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ منگل کو آئیں تو اس معاملے کو ملتوی کردیا جائے جس پر قائد ایوان نے کہا کہ وزیر داخلہ آئینگے جس کے بعد معاملہ منگل تک موخر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :